Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر گئی
June 27, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گلوبل مارکیٹ ریسرچ رپورٹ جاری کردی ، دنیا بھر میں کرکٹ فینز کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی ،87فیصد فینز اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے خواہاں ہیں۔ رپورٹ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کو کرکٹ فینز کے لیے اہم ایونٹ قرار دیا گیا ، کرکٹ کو کھیلوں  کے بڑے ایونٹ اولمپک میں شامل کرانے کے  حوالے سے بھی سروے کیا گیا ،جس پر 87فیصد  فینز اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کے خواہاں نظر آئے ۔ ٹی 20 کرکٹ نے ٹیسٹ اور ون ڈے کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل کی،رپورٹس میں شائع کیا گیا ہے کہ  92فیصد فینز ٹی 20 جبکہ 88فیصد ون ڈے کرکٹ میں دلچسپ رکھتے  ہیں ۔