Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے ایونٹس بری طرح متاثر

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے ایونٹس بری طرح متاثر
March 13, 2020
سڈنی (92 نیوز) دنیا بھر میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کے ایونٹس بری طرح متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلے ون ڈے میں شائقین سے خالی سڈنی اسٹیڈیم  میں آسٹریلوی  کپتان ایرون فنچ نے چھکا لگایا تو تماشائی نہ ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو خود اسٹینڈ میں جاکر گیند اٹھانا پڑی۔ ادھر آسٹریلین خواتین ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کینسل کر دیا گیا ۔ برطانوی ریسنگ ٹیم میک لارن  کے ایک رکن میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آسٹریلین فارمولاون ریس منسوخ کر دی گئی۔ دوسری طرف چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ اور  مانچسٹر سٹی  کا میچ، فلوریڈا میں جاری دی پلیئرز چیمپئن شپ اور دیگر گالف ایونٹس بھی کرونا کی نذر ہو گئے ۔ فٹبال کلب آرسینل کے مینجر مائیکل آرٹیٹا بھی کرونا وائرس  میں مبتلا ہو گئے۔