Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ‏

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ‏
November 27, 2019
لندن ( 92 نیوز) دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔  امریکا، برطانیہ میں متعدد مقامات کو منفرد روشنیوں اور کرسمس ٹریز سے سجایا جارہا ہے۔ برطانیہ میں کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ونڈسر میں ایک کیفے اس حوالے سے سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، جسے ساٹھ ہزار برقی قمقموں، جنجربریڈ مین اور کینڈیز سے سجایا گیا ، یہاں پر بوتلوں سے تیار کیا گیا بائیس فٹ لمبا سنومین بھی رکھا گیا ہے۔ امریکی شہر نیویارک کا ذکر کرتے ہیں جہاں ایک عجائب گھر میں منفرد کرسمس ٹری رکھا گیا ہے ، جس کی سجاوٹ نے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا ہے ، تیرہ فٹ لمبے درخت کو کاغذ سے بنے آٹھ سو سے زائد ڈائنوسارز کے ماڈلز سے سجایا گیا ہے۔ انگلینڈ کے شہر ٹیلفورڈ میں ایک نوجوان نے کرسمس کی تیاریوں کو اپنے آنجہانی والد کے نام کردیا اس حوالے سے شان پِکرِنگ نے اپنے آبائی گھر کو بیس ہزار  فیری لائٹس سے سجایا ہے۔ چھت سے لے کر اندرونی دیواروں ہوں یا باہر کھڑا ٹرک، سب رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں جن کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے کرسمس فادر کا دیوہیکل مجسمہ بھی تیار کیا گیا ہے۔