Friday, April 19, 2024

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
December 23, 2017

برلن ( ( 92 نیوز ) دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں ۔ لوگوں نے گھروں کو سجا لیا ور رنگ برنگی روشنیاں اور خوشیاں بانٹتے سانتا کلاز توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ جرمنی میں جوڑے نے گھر کی سجاوٹ میں سب کو مات دے دی۔


مکسیکو میں کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے نوجوان اپنی اپنی موٹر بائیک کو خوبصورتی سے سجا کر اور ہاتھوں میں کرسمس کے تحفے پکڑے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں اور ایک دوسرے کو کرسمس کی خوشیاں پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی لوگ مختلف طریقوں سے کرسمس کو خوش آمدید کہ رہے ہیں۔ فرانس میں لوگ عمارتوں کو لاٗیٹوں کے ساتھ سجا رہے ہیں اور کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں۔
اسی طرح جرمنی میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے مل کر سمس کی تیاریوں کے حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور کرسمس کو خوش آمدید کہا۔