Thursday, March 28, 2024

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوگئیں

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوگئیں
December 24, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات شروع ہوگئیں ۔ لوگوں نے گھر، گلیاں ، بازار اور چرچ سجا دیئے۔  سانتا کلازوں نے بھی بچوں میں تقسیم کرنے کیلئے تحفے اٹھالئے ہیں ۔

دنیا بھر کے مسیحی افراد کیلئےخوشیوں بھرے تہوار کرسمس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ دسمبر کے مہینے کا آغاز ہوتے ہی اس تہوار کی تیاریاں کرنےوالے اب زور و شور سے خوشیاں منا رہے ہیں ۔

ایشیا،یورپ،روس شمالی وجنوبی امریکا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ سمیت دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد کیتھولک مسیحی آج مذہبی جوش و جذبے سے کرسمس منا رہے ہیں ۔

اس سلسلے میں مختلف مقامات پر کرسمس ٹری اور ڈیوڈ اسٹارز آویزاں کئے گئے ہیں ۔  جنہیں رنگ برنگے قمقموں کے ذریعے خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

دنیا کے مختلف ممالک میں لوگ منفرد طریقے سے کرسمس منا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

سانتا کا روپ دھارے منچلے ٹریکر چلاتے نظر آئے تو کہیں سانتا کلاز تحائف بانٹتے نظر آئے۔

بھارت میں ٹیبلو ہواتوچین میں سانتا کلاز نے دوڑیں لگاکرچہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

کرسمس کے باقاعدہ آغاز سے قبل پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں قید افراد کی رہائی کیلئے خصوصی دعا کی اور ان کے اغواکاروں سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو چھوڑ دیں تاکہ مغوی اپنے گھروں میں کرسمس کی خوشیاں منا سکیں۔