Sunday, September 8, 2024

دنیا بھر میں پھیلے سمندر خطرناک حد تک بلند ہو رہے ہیں: ناسا

دنیا بھر میں پھیلے سمندر خطرناک حد تک بلند ہو رہے ہیں: ناسا
August 28, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں سمندروں کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقی سیٹلائٹ سے حاصل شدہ ڈیٹا سے ظاہر ہوا ہے کہ دنیابھر میں پھیلے سمندروں کی سطح میں 1992ءسے اب تک 3انچ تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اس خوفناک صورتحال کا ذمہ دار سیارہ زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور ممنوعہ مواد کا جلایا جانا بتایا گیا ہے۔ ناسا کی نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ آنے والے عشروں میں سمندروں کی سطح میں 3فٹ تک اضافہ متوقع ہے۔ گرین لینڈ اور قطب جنوبی پر برف کے تودے اب تک کی سب سے زیادہ رفتار سے پگھل رہے ہیں۔ ناسا کے ارتھ سائنس ڈویژن کے ڈائریکٹر مشائیل فریلش کے مطابق سمندروں کی سطح میں اضافے کے دنیا بھر پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق سمندروں کی سطح میں اضافے سے پیسیفک کے جزائر پر مشتمل بعض جزائر پر مشتمل اقوام مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔ ناسا کے ایک اور سائنسدان سٹیو نیریم نے کہا ہے کہ ہم عالمی حدت میں خطرناک اضافہ کر کے سمندروں کی سطح میں تین فٹ تک اضافے کا اہتمام کر چکے ہیں۔