Sunday, September 8, 2024

دنیا بھر میں ملیریا سے سالانہ 30 کروڑ افراد متاثرہوتے ہیں: ڈی جی ہیلتھ پنجاب

دنیا بھر میں ملیریا سے سالانہ 30 کروڑ افراد متاثرہوتے ہیں: ڈی جی ہیلتھ پنجاب
August 20, 2015
لاہور (92نیوز) دنیابھر میں ملیریا سے سالانہ بیس سے تیس کروڑ افراد متاثرہوتے ہیں۔ ڈی جی ہیلتھ پنجاب زاہد پرویز کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مرض سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔ انسداد ڈینگی کے عالمی دن کے موقع پر 92 نیوز سے گفتگو میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ ملیریا دنیا میں سب سے زیادہ پایا جانے والا مرض ہے۔ ڈینگی مچھر سے بچنے کےلئے واحد حل احتیاطی تدابیر ہیں۔ زاہد پرویز نے کہا کہ مادہ مچھر ڈینگی اور ملیریا کا باعث ہیں۔ پانی اور نمی والی جگہ سے ہی ڈینگی پھیلتا ہے۔ پاکستان میں ڈینگی بہت بڑے پیمانے پر پھیلا، پنجاب میں خصوصی اقدامات کئے گئے۔ 92 نیوز سے گفتگو میں ڈی جی ہیلتھ نے واضح کیا کہ اس موذی مرض سے نمٹنے کےلئے حکومتی مشینری تاحال پوری قوت سے نبردآزما ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں ڈینگی سے متعلق ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔