Monday, May 13, 2024

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا ر ہے ہیں

دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا ر ہے ہیں
January 5, 2020
سری نگر (92 نیوز) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج جوش و ولولے سے یوم حق خودارادیت منا ر ہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں وعدہ کیا گیا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ آج دنیا بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جا سکے کہ وہ تنازع کشمیر کے حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائےاور کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے بچایا جا سکے۔ اس سال اس دن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ گزشتہ سال 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارتی فوجیوں کے محاصرے میں ہے۔