Sunday, September 8, 2024

دنیا بھر میں مسیحی برادری نےآج ایسٹرجوش و خروش سے منایا

دنیا بھر میں مسیحی برادری نےآج ایسٹرجوش و خروش سے منایا
April 5, 2015
ویٹی کن (ویب ڈٰیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا یا۔ اس حوالے سے ویٹی کن میں خصوصی تقریب ہوئی پوپ فرانسس نے شمع روشن کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نےآج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا۔۔ اس حوالے سے ویٹی کن سٹی میں خصوصی تقریب کا اہتمام ہوا پوپ فرانسس نے اس موقع پر شمع روشن کی۔ نیو اورلینز کے سٹی چرچ میں ایسٹرایگز بھی پھینکے گئے ،میٹھی کینڈیز سے بھرے پچاس ہزار ایسٹرایگز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھینکے گئے ۔ لاس اینجلس میں ایسٹر کے موقع پرروایتی تقریب ہوئی جہاں مختلف افراد نے اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ شرکت کی۔ یوکرین میں اس دن کو یادگار بنانے کے لئے مختلف رنگوں سے سجے ایسٹر ایگز کی نمائش بھی منعقد کی گئی۔ اس موقع پر پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ عراق اور شام میں جاری انسانی المیے کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات کیےجائیں ۔ پوپ فرانسس کی کینیا میں ہلاک  ہونےوالےطلبہ کیلیےخصوصی دعاکرائی،انہوں نے کہا کہ اب جھگڑے اب ختم ہونے چاہیں،تمام ممالک میں امن ہونا چاہیے۔