Friday, April 26, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار، مسیحی برادری خوشی سے سرشار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار، مسیحی برادری خوشی سے سرشار
December 25, 2019
ویٹی کن سٹی ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا گیا۔ مسیحی برادری خوشی سے سرشار رہی۔ لاہور، کراچی سمیت شہر شہر تقریبات ہوئیں۔ کرسمس کی  تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، آغاز ویٹی کن سٹی سے ہوا۔کرسمس کی تقریبات کا آغاز ویٹی کن سٹی سے ہوا جہاں پوپ فرانسس نے سينٹ پيٹرز گرجا گھر ميں ہزاروں افراد کی موجودگی ميں شمع جلا کر کرسمس تقريبات کا باقاعده آغاز کيا۔اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں کی مدد کرنے سے پہلے دوسروں سے احترام نہ چاہیں اور ہمسائے سے اچھے برتاؤ کےلیے اسکے اچھے ہونے کا انتظار نہ کریں ، انہوں نے کہا دوسروں کےلیے تحفہ بنیں، یہ عمل زندگی کو مطلب دیتا ہے۔فلسطین کے قصبے بیتھلم کے تاریخی چرچ میں کرسمس ایو کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا  بھر سے سیکڑوں سیاحوں نے شرکت کی۔ تقریب میں فلسطین کے صدر محمد عباس بھی موجود تھے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کرسمس ایوو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ، چین میں کیتھولک مسیحیوں کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اسپین میں کرسمس انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، بارسلونا کے گلی کوچے اور اہم عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے فیملی چرچ میں کرسمس ایوو کی تقریب میں اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ شرکت کی۔ صدر ٹرمپ اور ان کا خاندان کرسمس کی چھٹیاں فلوریڈا کے پام ساحل پر واقع اپنے ریزوٹ میں گزار رہے ہیں۔دوسری جانب ملکہ برطانیہ نے کرسمس کے موقع پر اپنے ٹیلی ویژن پیغام میں ہم آہنگی اور مفاہمت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔  رواں سال ان کے اپنے خاندان اور برطانیہ کے لئے "کافی سخت" ثابت ہوا ہے۔