Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر سادگی سے منایا

دنیا بھر میں مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہوار ایسٹر سادگی سے منایا
April 12, 2020
 پیرس (92 نیوز) دنیا بھر میں مسیحی برادری نے آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منایا۔  رواں سال کووِڈ-19 کی وجہ سے ایسٹر سادگی سے منایا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث مسیحی برادری کی ایسٹر کی خوشیاں ماند پڑ گئیں لیکن مذہبی جوش و خروش کم نہ ہوا۔ دنیا بھر میں  مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر سادگی سے منا رہی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے گرجا گھروں میں اجتماعات پر پابندی ہے لیکن مسیحی برادری کو آن لائن عبادات میں شرکت کی اجازت ہے۔ پوپ فرانسس نے ایسٹر سے قبل ویٹی کن میں سینٹ پیٹرز بیسیلیکا میں عوام سے کہا کہ خوف کا شکار نہ ہوں‘ اور ’امید کے پیغام‘ پر غورکریں۔ انہوں نے کووڈ-19 کے پیش نظر اکیلے دعا کروائی۔ ملکہ برطانیہ نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سماجی فاصلہ اختیار کرکے ہی ہم ایک دوسرے کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسٹر کو منسوخ نہیں کیا گیا ہمیں آج ایسٹر کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پہلے تھی۔  دنیا ، مسیحی برادری ، آج ، مذہبی تہوار ، ایسٹر دوسری طرف  قصور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری میں راشن تقسیم کیا گیا۔ اے سی قصور کے مطابق مسیحی برادری کے ایک ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔