Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا

دنیا بھر میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا
April 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا کی وجہ سے دنیا  بھر میں لاک ڈاؤن ہے،لوگوں کو اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے تاہم یہی وہ وقت ہے جب ایک قوم کے تہذیب یافتہ ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔

دنیا بھر میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ، امریکہ میں لاک ڈاؤن کے باعث ایک شہر میں لوگ اشیائے ضروریہ خریدنے کیلئے بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے باہر جمع ہوئے لیکن انہوں نے نہ تووہاں مجمع لگایا اور نہ ہی دھکم پیل کی۔

مردو خواتین اوربچے کئی گھنٹوں تک ٹرالی ہاتھوں میں تھامے سڑک کنارے لمبی قطاروں میں لگے اپنی باری کا انتظارکرتے رہے۔دوسری جانب ہمارے ہاں اکثر شہروں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ راشن کے حصول کیلئے عموماً جس بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں،وہ بحیثیت قوم ہمارے لیے شرمندگی کا مقام ہے۔