Saturday, May 4, 2024

دنیا بھر میں سیکولرازم کا ڈھنڈورا پیٹنے والا بھارت اصل میں خونی درندہ نکلا

دنیا بھر میں سیکولرازم کا ڈھنڈورا پیٹنے والا بھارت اصل میں خونی درندہ نکلا
July 28, 2019
 سرینگر (92 نیوز) دنیا بھر میں سیکولرازم کا ڈھنڈورا پیٹنے والا بھارت اصل میں خونی درندہ نکلا ۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت  کے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ تیس سال کے دوران 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر ڈالا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے 2019 تک بھارت نے مظلوم کشمیریوں کی صدائے آزادی دبانے کے لیے 95 ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید اور ایک لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد کو گرفتار کیا۔ سات ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لے کر جعلی مقابلوں میں مارا گیا جب کہ 22،908 خواتین بیوہ ہوئی۔ یتیم ہونے والے بچوں کی تعداد 107،775 ہیں۔ اپنی آزادی مانگنے پر ظالم بھارتی فوج نے کشمیر کی بیٹیوں کے دامن بھی چاک کیے ہیں۔ گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد 11 ہزار سے زائد ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد گھروں کو تباہ و برباد کیا گیا۔