Saturday, April 20, 2024

دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری

دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری
March 16, 2019
 ویلنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں شہریوں کی آمد اور یادگار پر پھول رکھے جارہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعے پر پوری دنیا غم اور دکھ میں مبتلا ہے۔ دنیا بھر سے شہری سڑکوں پر نکل کر دہشت گردی کی مذمت کررہے ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں جائے حادثہ پر پھول رکھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نیویارک کی دو اسٹاک ایکس چینجز میں کاروبار کے آغاز سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ مساجد پر حملوں میں شہید افراد کی یاد میں لندن، بریڈ فورڈ اور برمنگھم سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد جبکہ ترکی، بنگلادیش میں مظاہرہ کیا گیا۔ بھارت میں طلبہ نے ریلی نکالی اور شمعیں روشن کیں۔ امریکہ میں مقیم مسلمانوں اور دیگر کمیونٹی نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم مسلمانوں اور شہریوں نے نیوزی لینڈ مساجد میں شہید ہونے والوں کی یاد میں اجتماع کئے اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔