Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر تقریبات کا اہتمام

دنیا بھر میں خواتین پرتشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر تقریبات کا اہتمام
November 26, 2020

میکسیکو، اسپین اورلاطینی امریکی ممالک میں مظاہرے کئے گئے۔ میکسیکو سٹی میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دنیا کے کئی ممالک آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کاعالمی دن منا رہے ہیں۔ اسپین، میکسیکو اور لاطینی امریکی ممالک میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا اور تشدد کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات میں وسعت لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اسپین میں کئے گئے مارچ میں خواتین مظاہرین نے اُجاگر کیا کہ لاک ڈاون کی وجہ سےانہیں زیادہ خطرے کا سامنا رہا اور تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

میکسیکو جہاں اوسطا 10 خواتین روزانہ تشدد کے باعث ہلاک ہوجاتی ہیں میں بھی ایک بڑے مظاہرے کا انعقاد کیا گیا، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا۔ مظاہرین تشدد روکنے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

چلی، پیرواوربولیویامیں بھی خواتین کی بڑی تعداد تشدد کے خلاف سڑکوں پر نکلی۔ مظاہرین کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کے دوران کورونا سے زیادہ گھریلو تشدد نے انہیں نقصان پہنچایا۔

ان ممالک میں ہرسال دو کروڑ سے زیادہ خواتین یا لڑکیاں جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنتی ہیں۔