Tuesday, April 23, 2024

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا مزید 9 ہزار 600 زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا مزید 9 ہزار 600 زندگیاں نگل گیا
March 20, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، ایک روز میں مزید 9 ہزار 600 سے زائد زندگیاں نگل گیا۔ ہلاکتیں 27 لاکھ 12 سے تجاوز کرگئیں۔

برازیل میں 2730، امریکا 1263 اور میکسیکو میں 698 افراد ہلاک ہوگیا،  روس میں 443، پولینڈ 419، اٹلی 386 اور یوکرائن میں 262 افراد چل بسے۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 28 لاکھ سے بڑھ گئی، 9 کروڑ 90 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوگئے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی ایسٹرازینکا ویسکین لگوا لی۔