Friday, May 17, 2024

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا مزید 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا مزید 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا
March 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے جان لیوا وار جاری ہیں، ایک روز میں 8 ہزار سے زائد زندگیاں نگل گیا، ہلاکتیں 26 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرگئیں۔

برازیل میں 1940، امریکا 999، میکسیکو 709 اور روس میں 475  افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولینڈ میں 343، اٹلی 317، یوکرائن 143 اور فرانس میں بھی 169 افراد چل بسے۔

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 12 کروڑ 41 ہزار سے بڑھ گئی، 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوگئے۔