Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کا دن آج منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کا دن آج منایا جارہا ہے
October 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمر رسیدہ افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ دنیا بھر میں بزرگ شہریوں کا دن آج منایا جارہا ہے۔ بزرگ افراد جہاں ہمارے گھروں کی رونق ہوتے وہیں معاشرے میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر جنوبی ایشیائی ممالک جہاں عمر رسیدہ افراد کو گھر کا سربراہ سمجھا جاتاہے، یہاں  بزرگوں کو تمام معاملات میں سب سے آگے رکھا جاتا ہے۔ عمر رسیدہ افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان کی ضروریات، مسائل اور تکالیف سے معاشرے کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے بزرگ شہریوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس روز کا آغاز انیس سو نوے میں اقوام متحدہ کی قرار داد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ عالمی سطح پر ساٹھ سال سے زائد عمر افراد کی تعداد میں ہر ماہ دس لاکھ کا اضافہ ہورہا ہے۔ دو ہزار پچاس تک دنیا میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔ بزرگوں کے معیارِ زندگی کے حوالے سے بہترین ملک سوئٹزر لینڈ ہے جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر بانوے واں ہے۔ یہاں بھی لوگوں میں اپنے بزرگوں کو اولڈ ایج ہوم میں چھوڑنے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔