Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں آج جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے ‏

دنیا بھر میں آج جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے ‏
March 21, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا دن منایا جا رہا ہے  ۔

سرسبز درخت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانی معاشرے کے لئے بھی نہایت ضروری ہیں،کرہ ارض پر موجود درختوں کو لاحق خطرات سے پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

زمین پر اس وقت 30 فیصد جنگلات ہیں جو کہ دن بدن کم ہو رہےہیں ، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا میں 1.8 کروڑ ہیکٹر رقبہ پر موجود جنگلات کو کاٹ دیا جاتاہے۔

رپورٹ کے مطابق  اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ سو سال میں زمین سے جنگلات ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان میں جنگلات کا رقبہ 4 فیصد سے بھی کم ہے ، شمالی علاقہ جات میں جنگلات کی 2  نایاب اقسام موجود ہیں جن میں سے ایک صنوبر ،دوسرا تیمر کا درخت  ہے لیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث نایاب جنگلات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی درختوں کی کثیر تعداد موجود ہے لیکن ٹمبر مافیا کے باعث تیزی سے جنگلات کا خاتمہ ہو رہاہے۔

ملک میں جنگلات کا تناسب برقرار رکھنے کے لیے شہروں میں شجر کاری کی ضرورت ہے ۔

درختوں کی موجودگی خوبصورتی اور باشندوں کی صحت و تندرستی میں اضافہ کے ساتھ خوشحالی کی بھی ضامن ہے۔

درختوں کا  لگانا صدقہ جاریہ کے ساتھ ساتھ بہترین روز گار بھی فراہم کرتا ہے۔