Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں انٹی کرپشن ڈے آج منایا جارہاہے

دنیا بھر میں انٹی کرپشن ڈے آج منایا جارہاہے
December 9, 2017

جنیوا (92 نیوز) دنیا بھر میں انٹی کرپشن ڈے آج منایا جارہاہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں ریلیاں اور سیمینارمنعقد کئے جارہے ہیں۔اس سال دنیا کے سب کم کرپٹ اور خوشحال ترین ملک میں ناروے سرفہرست ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ میں ناروے کو دنیا کا پرسکون اور خوشحال ترین ملک قرار دیا گیا ہے،جبکہ گذشتہ برس ڈنمارک اس فہرست میں اول نمبر پر تھا۔

رواں برس کی فہرست میں ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کے پانچ سب سے کم کرپٹ ملک قرار پائے ہیں۔

اس فہرست میں مغربی یورپ اور شمالی امریکہ کے ممالک سب سے آگے ہیں جبکہ امریکہ 14ویں نمبر اور برطانیہ 19 ویں نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 80 واں بتایا گیا ہے جبکہ انڈیا 122 ویں اور افغانستان 141 ویں نمبر پر ہے۔

155 ممالک کی فہرست میں جنگ زدہ ملک شام 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ یمن اور سوڈان، جہاں قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے، بالترتیب 146 اور 147 ویں مقام پر ہیں۔

دنیا بھر میں انترنیشنل ڈے پر ریلیاں نکالی جاتی ہیں، اقوام متحدہ کے باہر کرپٹ ممالک کے خلاف مظاہرہ کیا جاتا ہے۔