Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
December 20, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد، دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔ انسانی یکجہتی کا عالمی دن بیس دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بیس دسمبر دو ہزار پانچ کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کے عالمی دن کو منانے کی منظوری دی جس کے بعد ہر سال یہ دن منایا جانے لگا۔ اس دن کا مقصد دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمہ، اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنا اور انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یکجہتی کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی خوشیوں اور غموں میں ایک دوسرے کے ساتھ باہم شریک ہوں ،آپ کی خوشی ہماری خوشی اور آپ کا غم ہمارا غم ہو۔ اقوام متحدہ  نے اس دن کو منانے کی منظوری تو دے دی لیکن، مسئلہ فلسطین ہو یا کشمیر، برما میں مسلمانوں پر مظالم ہوں یا یمن کا مسئلہ اقوام عالم ان مسائل کے حل کی بجائے ان سے کنارہ کشی اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔