Thursday, April 25, 2024

دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
September 29, 2016
کراچی (92نیوز) اکیسویں صدی میں بھی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دل کی بیماری میں مبتلا افراد کو علاج کیلئے کئی کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امراض قلب کا عالمی دن منانے کا مقصد دل کی بیماریوں سے بچاو کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے لیکن علامات سے لاعلمی پر سالانہ بنیادوں پر لاکھوں افراد امراض قلب کا شکار ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر ملک حمید اللہ نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی یومیہ بنیادوں پر پچیس مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی سہولت مفت فراہم کررہا ہے۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب آنے والے مریضوں نے مطالبہ کیا کہ فیس میں کمی کے ساتھ بزرگ مریضوں کیلئے علیحدہ کاونٹر بنایا جائے۔ این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو سو روپے فیس لےکر معائنہ، ای سی جی اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔