Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں ارتھ آور مناکر زمین سے محبت کا اظہار کیاگیا

دنیا بھر میں ارتھ آور مناکر زمین سے محبت کا اظہار کیاگیا
March 30, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا بھر میں ارتھ آور منا کر زمین سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے، پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا، ایوان صدر،وزیراعظم ہاوس،پارلیمنٹ سمیت اہم عمارتوں کی بتیاں بند کردی گئیں، مختلف اداروں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

ملک بھر میں شہریوں نے بھی رات ساڑھے آٹھ بجے سے لیکرساڑھے نو بجے تک غیر ضروری بتیاں بند کرکے ماحول دوستی کا ثبوت دیا۔مختلف اداروں کی جانب سے تقریبات بھی  منعقد کی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے ماحول پر اثرات سے نمٹنے کو اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا ،اور ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

ماحول دوستی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے 2004ء میں آسٹریلیا میں چلائی جانے والی ڈبلیو ڈبلیو ایف  کی  آگاہی مہم دنیا کے ہرباسی کے دل میں گھر کرگئی۔

مہم کو 2006ءمیں ارتھ آور کا نام دیا گیا جبکہ پہلا ارتھ آور  31 مارچ 2007ء کو سڈنی میں منایا گیا جو کہ اب دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں  باقاعدگی کے ساتھ ہر سال منایا جاتا ہے۔