Tuesday, April 16, 2024

دنیا بھر میں آج یوگا  ڈے منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج یوگا  ڈے منایا جارہا ہے
June 21, 2015
لاہور(92نیوز)اکیس مئی کودنیا بھرمیں بطور"یوگاڈے"منایاجارہاہے۔ تفصیلات کے مطابق جیم ایکسرسائز ہویاایروبیکس۔ دونوں ہی اہم ہیں بہترجسمانی فٹنس کےلئے۔ لیکن  یوگا برصغیرکاایک ایساتحفہ ہےجوجسمانی فٹنس کےساتھ ساتھ ذہنی فٹنس کے لئےدنیابھرمیں ماناجاتا ہے۔ آج یوگاڈےکاعالمی دن منایاجا رہا ہےجس کا مقصدلوگوں میں یوگاکی اہمیت  اجاگرکرناہے،عوام کاکہناہےکہ آج یوگاکی شناخت بھارت سےکی جاتی ہےلیکن درحقیقت پاکستان کی سندھ کی وادیوں سے ہی اس کاآغاز ہوااوریوگامیں بہت دلچسپ علاج کےطریقےپوشیدہ ہیں۔ یوگا ہزاروں سال سے کیاجارہا ہےیہ خودمیں ایک سائنس ہے،اب جدیدطب کی طرف سےثابت کیاجارہا ہےکہ یوگاکےمتعلق قدیم نظریات،تبصرےاوراصول  بالکل ٹھیک اورٖفائدہ مند ہیں تاہم لوگوں میں اس کی آگاہی انتہائی ضروری ہے۔