Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا دن منایا جا رہا ہے
July 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریض  ہیں اور سالانہ دو لاکھ 40ہزار نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں ۔

ہیپاٹائٹس خاموش قاتل قراردیاجاتاہے ، یہ مرض خون کے ذریعے پھیلتا ہے،متاثرہ شخص کے زیراستعمال تیز دھارآلات اس کے پھیلاؤکاذریعہ بنتے ہیں ، آلودگی اورجسم کاچھدوانا بھی مرض پھیلنے کاباعث بنتاہے۔

پنجاب میں ہر دسواں  شخص ہیپاٹائٹس کا شکار ہے ، یہاں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں اگرصوبائی حکومت نے اس بیماری کے خاتمے کے لیے خصوصی توجہ نہ دی تو 2025 تک اس کا پھیلاؤ 12 فیصد تک پہنچ جائے گا۔