Tuesday, April 23, 2024

دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
March 12, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی گردوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ لاہور میں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈکس نے عوام میں شعوراور آگاہی اجاگرکرنے کیلئے واک کا انعقاد کیا۔ ڈاکرز کا کہنا ہے کہ گردے کے امراض کے بڑھنے کی بڑی  وجہ آگاہی کافقدان ہے۔ فاطمہ میموریل ہسپتال سے نکالی جانیوالی واک میں ڈاکٹرنرسز اور پیرا میڈکس سمیت شہریوں نے شرکت کی ۔ واک کا مقصدعوام کو گردے کی اہمیت، خرابیاں اوراسکی بیماریوں سے متعلق شعور و آگاہی دینا تھا۔ ورلڈ کڈنی ڈے ہر سال مارچ میں دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے ۔ اس بارکڈنی ڈے کا عنوان گردوں پر حملوں کو روکنا اور گردوں کی حفاظت ہے۔ واک میں شریک میڈیکل سٹوڈنٹس نے بتایا کہ کس طرح احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔