Wednesday, May 1, 2024

دنیا بھر میں آج کھانے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج کھانے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
October 16, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) دنیا بھر میں آج کھانے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن بلوچستان کے خاص پکوانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو بلوچستان کے علاوہ پورے پاکستان میں مشہور ہیں۔ بلوچستان کے پکوان اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے پورے ملک میں شہرت رکھتے ہیں۔ اگرچہ یہ پکوان ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی تیار کیے جاتے ہیں لیکن بلوچستان میں تیار کی جانے والے یہ پکوان اپنی مثال آپ ہیں۔ لکڑی کی آگ پر بکرے کے گو شت کوسیکھ کر تیار کی گئی بلوچی سجی کا ذائقہ لا جواب ہے تو دنبے کا نمکین روش پشتونوں کا خاص پکوان ہے۔ افغانی کھڈی کباب ثقافتی پکوانوں میں بادشاہی خوراک سمجھا جاتا ہے۔ بلوچستان میں خشک گوشت کھانے کا رواج بھی صدیوں سے چلا آرہا ہے جسے عام زبان میں لاندی کہا جاتا ہے۔ بلو چستان کے یہ پکوان ذائقہ دار ہونے کے صحت بخش بھی ہیں ۔