Friday, May 17, 2024

دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے
December 25, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ عمارتوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ۔ مختلف مقامات پر کرسمس ٹری، شاپس اور بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے ہیں۔

کرسمس کی سب سے بڑی دعائیہ تقریب ویٹی کن سٹی میں ہوئی۔ پوپ فرانسس نے مذہبی رسومات سے تقریب کا آغاز کیا اور غریبوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔

امریکی صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے کرسمس کے موقع پر بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ جو بائیڈن نے کرسمس پر لکھی کتاب میں سے اقتباس پڑھ کر سنایا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی بڑی تقریبات جاری ہیں۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں میوزک کنسرٹ سجایا گیا۔ آسٹریلیا میں بھی ہزاروں افراد کرسمس کی تقریبات کیلئے جمع ہوئے۔ گلوکارہ پیری نے کرسمس کا خصوصی گیت گایا۔

جرمنی میں ایک شخص منفرد انداز میں کرسمس منا رہا ہے جس نے اپنے گھر میں 400 کرسمس ٹری سجائے جن پر 10 ہزار سے زائد اشیا سجائی گئی ہیں۔