Wednesday, April 24, 2024

دنیا بھر میں آج نیلسن منڈیلا ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج نیلسن منڈیلا ڈے منایا جا رہا ہے
July 18, 2019
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نیلسن منڈیلا ڈے منایا جا رہا ہے ،جنوبی افریقہ سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنیوالے اور ملک کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہونیوالے منڈیلا کا آج یوم پیدائش ہے ۔ اقوام متحدہ نے منڈیلا کے یوم پیدائش کو عالمی دن قرار دیا تھا، منڈیلا 18 جولائی 1918 کوپیداہوئے ،انہوں نے نسل پرستی کے خاتمے کیلئے طویل جدوجہد کی، کئی بار گرفتار ہوئے ، 1962ء میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں عمر قید ہوئی اور 27 سال قید تنہائی کاٹی۔ انہیں امن کا نوبل انعام،سخاروف ایوارڈ ،یو ایس پریزیڈنٹ میڈل آف فریڈم سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ منڈیلا 5 دسمبر 2013 کو انتقال کر گئے  ، منڈیلا ڈے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے اپنے بیان میں کہا ہم اس دن آزادی، انسانی عظمت اور مساوات کے غیر معمولی عالمی وکیل اور رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، منڈیلا کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔