Friday, April 26, 2024

دنیا بھر میں آج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج نرسز کا دن منایا جا رہا ہے
May 12, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) مریضوں کا دکھ کو اپنا درد محسوس کرنے والی نرسز جن کا کردار ہمیشہ قابل قدر اور مثالی رہا، دن رات کی ڈیوٹی اور محنت کیساتھ فرائض کی ادائیگی انہیں راستے میں حائل تمام رکاوٹیں عبور کرکے انسانیت کی خدمت کرنی ہے ، جس پر انہیں فخر بھی ہے۔ دنیا بھر میں آج نرسز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ روزے کی حالت میں بھی ڈیوٹی، مریضوں کی آہ پکار میں دلاسہ دینے اور حقیقی مسیحا بننے والی نرسز اپنے عالمی دن سے بے خبر آج بھی ڈیوٹی پر ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ہر خوشی اور تہوار میں اپنوں سنگ وقت گزارنا ان کے نصیب میں کہاں۔ اسی لئے تو مریض انکی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ نرسز مریض کی تندرستی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ہمیشہ فرض کی ادائیگی پر ڈٹی رہتی ہیں۔ مقدس پیشے سے وابستہ یہ نرسز اپنے عالمی دن کے موقع پر بھی مریضوں کے علاج کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔ قوم کی ان بیٹیوں کی خدمات کو سلام۔