Thursday, April 18, 2024

دنیا بھر میں آج ماں سے والہانہ محبت اور چاہت کا دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج ماں سے والہانہ محبت اور چاہت کا دن منایا جارہا ہے
May 8, 2016
  لاہور(92نیوز)دنیا میں سب سے عظیم اور حسین رشتہ ماں کا ہے۔ ماں زمانے کی گرم ہواؤں کا سامنا کرتی ہے لیکن اپنے بچوں کو ٹھنڈی ہواؤں میں رکھتی ہے۔ ماں کے عالمی دن پر۔ تفصیلات کےمطابق  دنیا  بھر میں ماں سے والہانہ محبت اور چاہت کا دن آج منایا جا رہاہے اس سلسلے میں کوئی چھوٹا ہو یا بڑا ہر کوئی  اپنے اپنے انداز میں اپنی ماں  سے محبت  کا اظہار   کر رہا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز بھی ماؤں کے عالمی دن پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہے اور آپ کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لئے  واٹس اپ  نمبر 03331920140 دے  رہا ہے  جس پر  آپ  اپنی پیاری  ماں کو  پیا ر بھرا پیغام  دے سکتے ہیں ۔