Saturday, April 27, 2024

دنیا بھر میں آج ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ ڈے منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ ڈے منایا جا رہا ہے
May 8, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) دنیا بھر میں آج ہنری ڈوننٹ کی یاد میں ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ ڈے منایا جا رہا ہے۔ 155 سال قبل بنائی گئی یہ تنظیم فیصل آباد میں بھی معاشرے کی فلاح اور صحت کی سہولیات پہنچانے کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ معاشرے میں رضا کارانہ طور پر عوامی فلاح کے لیے خدمات سرانجام دینے کی بنیاد رکھنے والے سر ہینری ڈیونانٹ کے یوم پیدائش پر دنیا بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی آج ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسینٹ ڈے منایا جا رہا ہے۔ 1863 میں 4 لوگوں کی باہمی کوشش سے شروع ہونے والی تنظیم نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں 190 مراکز قائم کر لیے۔ فیصل آباد میں ہلال احمر کے نام سے کام کرنے والا ادارہ بھی ریڈ کراس کے زیر سایہ عوام کو صحت کی سستی سہولیات دینے میں مصروف ہے، جہاں کی انتظامیہ آج کے دن تنظیم کے بانی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ ریڈ کراس کا یہ نشان طبی امداد کے متلاشی افراد میں نئی روح پھونک رہا ہے۔ فیصل آباد میں ہلال احمر کے زیر انتظام کام کرنے والے دو ادارے جہاں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف عوام کو ہمہ وقت ایمرجنسی، زچگی، نرسری اور تھیلسیما کے علاج جیسی سہولیات انتہائی کم قیمت میں فراہم کر رہے ہیں۔ بے لوث انسانی خدمت کو سراہتے ہوئے ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ کو تین نوبل انعامات سے بھی نوازا گیا۔ عوامی خدمت کا جزبہ لئیے اور ریڈ کراس کا نشان سینے پہ سجائے سماجی کارکنان آج بانی ریڈ کراس کمیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔