Friday, March 29, 2024

دنیا بھر میں آج خواتین کے حقوق کا دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج خواتین کے حقوق کا دن منایا جا رہا ہے
March 8, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دنیا بھر میں آج خواتین کے حقوق کا دن منایا جا رہا ہے۔ اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے۔ نبی کریمؐ نے حجۃ الوداع کے موقع پر بھی خواتین کے حقوق پر زور دیا۔ بحیثیت اسلامی ملک پاکستان میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کی جانی چاہئے لیکن حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں۔ پاکستان میں نو کروڑ خواتین رہتی ہیں۔ گھریلو تشدد، تیزاب پھینکنا اور جنسی ہراساں کرنا ہمارے معاشرے میں معمول کی بات بن چکے ہیں۔ وراثت میں حصہ نہ دینا، کم عمری میں شادی کر دینا، جائیداد ہتھیانے کیلئے قرآن کے ساتھ شادی، سوارا، غیرت کے نام پر قتل جیسے قبیح اقدامات اور رسومات بھی عام ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کم عمری کی شادیاں رواج بن چکی ہیں۔ پاکستان میں نوے لاکھ لڑکیاں سکول جانے سے محروم ہیں۔ دنیا میں دوران زچگی ہر بیس منٹ بعد ایک خاتون موت کے منہ میں چلی جاتی ہے۔ جبکہ پاکستان اس کی شرح سب سے زیادہ ہے۔