Sunday, May 5, 2024

دنیا بھر میں آج بلیک فرائیڈے منایا جارہا ہے ، شاپنگ کیلئے سال بھر لوگ اس دن کا انتظار کرتے ہیں

دنیا بھر میں آج بلیک فرائیڈے منایا جارہا ہے ، شاپنگ کیلئے سال بھر لوگ اس دن کا انتظار کرتے ہیں
November 25, 2016

 لاہور(92نیوز)آج دنیابھرمیں بلیک فرائیڈے منایا جارہاہے شاپنگ کیلئےسال بھرلوگ اس خاص موقع کا انتطار کرتے ہیں کیونکہ اس دن بہت سے بین لاقوامی سپر سٹورز پر سال کی سب سے بڑی سیل کا اہتمام کیا جاتاہے۔

تفصیلات کےمطابق شاپنگ کےشوقین دھکے کھانے کے لئےہوجائیں تیار کیونکہ آج بلیک فرائیڈے ڈے ہے ، جس کے بازو میں طاقت ہوگی وہی اس سیل کو لوٹ سکے گا جاتے تو سب ہیں مگر سیل کا مال ملتا کسی کسی کو ہے۔ اس دن دنیا پھر کے سپراسٹورز میں اشیا ریکارڈ ڈسکاؤنٹ میں فروخت کی جاتی ہیں اسی لئے اسے سال کی سب سے بڑی لوٹ سیل کہا جاتا ہے۔

بلیک فرائیڈے امریکا میں نومبر میں تھینکس کونگ ڈے کے بعد آنے والے جمعہ کو کہا جاتا ہے۔ اس دن کے آغاز سے ہی مغرب میں کرسمس شاپنگ سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے جس دوران مارکیٹوں میں گہما گہمی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور ہر طرح کی ضروریات زندگی اور تحائف کی خریداری عروج پر ہوتی ہے۔۔

اس دن نہ صرف روز مرہ استعمال کی اشیاء بلکہ اسمارٹ فون، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، ٹیبلیٹ اور ٹیلی وژن تک بھی انتہائی کم داموں فروخت کیلئے پیش کیے جاتے ہیں۔