Friday, May 10, 2024

دنیا افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے، طالبان

دنیا افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرے، طالبان
August 31, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغان طالبان نے دنیا سے افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، افغانستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، تاجر اور سرمایہ کار تعاون کریں۔ ایسی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں گے، جس سے خودمختاری متاثر نہ ہو۔

طالبان ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کو آزادی اور فتح کا نام دیا ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا، ان کی حکومت ملک میں ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے کام کرے گی۔ منافقت اور انتشار پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سہیل شاہین کہتے ہیں، امریکا کی شکست دوسرے حملہ آوروں کیلئے سبق ہے، انس حقانی نے کہا، افغانستان میں امن و استحکام ترجیح ہے۔