Thursday, March 28, 2024

دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ، این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم

دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ، این آر او نہیں ملے گا، وزیر اعظم
July 22, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ،این آر او نہیں ملے گا ،اپوزیشن کا ایک ہی مقصد ہے کہ این آر او مل جائے، این آر او کے لئے  ایک بادشاہ سے سفارش کروائی گئی، قوم کا لوٹا پیسہ واپس کریں،جیل سے نکال دیں گے ماضی میں کبھی ان لوگوں سےنہیں پوچھاگیا، ہم نےطاقت ورکااحتساب شروع کیا، جوآج پاکستان میں ہورہاہے یہ نیا پاکستان بن رہاہے، کرپشن ختم کرکے پاکستان کو اوپر لاکر دکھائیں گے، واپس جاکر جیل سےٹی وی اوراے سی بھی نکلوانے کا کہوں گا۔

کیپٹل ون ایرینا میں تاریخی خطاب

وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکا پر ہیں جہاں  انہوں نے کیپٹل ون ایرینا میں تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کوآمرنےاٹھاکرلیڈربنادیا،آصف زرداری اور بلاول بھٹو پرچی پر پا رٹی لیڈر بن گئے ،جمہوریت میں ملک کاسربراہ جوابدہ ہوتاہے، جب عدالت فیصلہ کرتی ہےتوکہتے ہیں کیوں نکالا؟،آپ پاکستان کوتبدیل ہوتا دیکھیں گے، پاکستان میں سارےتاجروں کورجسٹرڈ ہونا پڑےگا،سب مل کر تھوڑا  تھوڑا ٹیکس دیں  ملک قرضوں  کی دلدل سے نکل آئے گا۔

نواز شریف پر طنز

نواز شریف کا نام لئے بغیر انہوں نے طنز کرتے ہوئے عمران خان نے جلسہ میں عوام سے سوال کیا کہ  ٹرمپ سے ملاقات میں کیا کہوں ، جیب میں پرچیاں ڈال کر لایا ہوں، اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دیں گے۔ وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ  نوازشریف کہتےہیں گھرسےکھانامنگواؤں گا،ٹی وی لگادو،اےسی لگادو جس طرح سےیہ لوگ جیل میں رہ رہےہیں، یہ سزا تو نہ ہوئی، واپس جاکرجیل سےٹی وی اور اےسی اتروا لوں گا۔ آصف زرداری کو جیل ہونے لگتی ہےتو اسپتال چلے جاتے ہیں ، انہیں بھی جیل میں  رکھیں گے۔ کپتان نے کہا کہ  شاہد خاقان عباسی باربار کہتےتھےجیل میں ڈالو اگرک چھ غلط کیاہےتو،ڈال دیا جیل میں ، مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ  آپ سب جیل میں اکٹھے ہوں گے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جیل سےنکلنابہت آسان ہے،پیسہ واپس کرو،ہم آپ کوجیل سےنکال دینگے۔

میرٹ اور اصطلاحات

کیپٹیل ون ایرینا میں خطاب کے دوران  پاکستان میں  میرٹ اوراحتساب کے قتل عام کا ذکرکرتے ہوئے کپتان دکھی ہوگئے، کہا میرٹ نہ ہونے کے باعث عام شہریوں کو مواقع نہیں ملتے۔ہمارا نظام تعلیم لوگوں کو اوپر جانے نہیں دیتا ، انہوں نے  نمل یونیورسٹی میں میرٹ  کی مثال دی ۔ کپتان نےکہ  نئے پاکستان میں کوئی قانون سے کوئی بالاتر نہیں،  نیب ایف آئی اے سمیت  اداروں کو آزاد کردیا۔ وزیراعظم نے طاقتور کے احتساب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں  ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔جنوبی کوریا کی صدر  پارک جین کو صرف اسی لیے  چوبیس سال قید  کی سزا سنائی گئی  کیونکہ ان کی قریبی ساتھی نے ملکی معاملات میں مداخلت کی تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ  چین کے سابق آرمی چیف فانگ فینگ ہوئی کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی  ،روس میں انسداد منشیات کے سابق سربراہ  دمیتر ی زخار شینکو کو  ایک سو بیس ملین ڈالر کرپشن پر تیرہ سال قید سزا سنائی  گئی۔

ریاست مدینہ

وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کو سب سے پہلے مدینہ کی ریاست نے حقوق دیے ، وزیر اعظم نے حقوق نسواں کے نام نہاد علمبردار یورپ پر واضح کردیا، خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں عدل کا نظام قائم ہوا، کمزور کےلیے رحم تھا، یتیموں، بیواؤں کے وظیفے رکھے گئے، یہ اسی ریاست کا امتیاز ہےکہ خلیفہ دوم حضرت عمرؓ سےبھی دو چادروں پر سوال پوچھا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی جہاں عدل کا نظام تھا،، کمزور کےلیے رحم تھا،یتیموں ،بیواؤں کے لیے وظیفے رکھے گئے، ریاست مدینہ میں پیسے والوں سے ٹیکس لیا گیا اور غریبوں پر خرچ ہوا،، پنشنزکاتصور بھی پہلی مرتبہ مدینہ کی ریاست میں آیا۔ کپتان نے مزید کہا کہ خواتین کوحقوق  مدینہ کی ریاست نےدیے، پاکستان میں خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں ملتا، ایسا قانون لارہے ہیں اب  جائیداد میں حصہ دینا ہوگا۔

کرکٹ ٹیم میں اصلاحات

تاریخی خطاب میں عمران خان کرکٹ پر بات کرنا نہ بھولے ،  خطاب کے دوران وزیراعظم نے خصوصی طور پر پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں شکست کا ذکر کیا اور ساتھ ہی ٹیم کو درست کرنے کا اعلان  بھی کیا۔ کپتان بولے کہ حالیہ ورلڈ کپ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ کو درست کرینگے ، پاکستان کی شکست سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی  لیکن میرے الفاظ کو یاد رکھیں انشاءاللہ آئندہ ورلڈ کپ میں ہم پیشہ ور اور بہترین ٹیم لائیں گے۔ کپتان بولے کہ اللہ نے ہماری قوم کو ٹیلنٹ دیا ہے، وہ جہاں بھی گئے انہوں نے محنت سے اپنے آپ کو اٹھایا۔ پاکستان میں کرکٹ کا دنیا سے سب سے زیادہ ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اس ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔

سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

واشنگٹن میں تجارت اورسرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجودہیں،  پاکستان کی جیواسٹریٹجک پوزیشن دنیامیں منفردہے،چین ہر قیمت پر پاکستان کا ساتھ دینا چاہتا ہے،تمام وسطی ایشیائی ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں،مائنڈ سیٹ بدل کرپاکستان کوصنعت کاری کی طرف لےجارہےہیں۔