Friday, April 26, 2024

دن بدن بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

دن بدن بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
December 16, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں دن بدن بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت کےخلاف آج وادی  میں مکمل طور پرشٹرڈاؤن ہڑتال ہے۔ حریت رہنماؤں کی جانب سے دی جانیوالی کال پر ہڑتال  آئندہ دو روز تک جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہ کرسکی۔ ایک روز میں گیارہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت نے کشمیریوں میں غم و غصہ بھر دیا۔ اسکول اور کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف حریت رہنماؤں نے گزشتہ  روز تین روزہ ہڑتال کی کال دی تھی جس پر کشمیریوں نے لبیک کہا۔ سفاک قابض بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف کشمیری عوام کل بادامی باغ کی جانب مارچ بھی کریں گے۔ حریت رہنما میرواعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو کشمیریوں کےخون سے ہولی کھیلنا بند کرنا ہو گی۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے درندگی  کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند گھنٹے میں گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔