Thursday, May 2, 2024

دمہ کی بیماری سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ‏

دمہ کی بیماری سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے ‏
May 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)گرد ،موسمی تبدیلی ‘فضائی آلودگی ، سگریٹ نوشی اور غیر معیاری طرز زندگی دمے کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دمہ  کی بیما ری سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 35 کروڑافراد  دمہ  سے متاثر ہیں،پاکستان میں دمے کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے زائدہے۔ دمے کی وجہ سے سانس کی نالیوں میں سوزش ہوجاتی ہے اور پٹھے سخت ہونے کی وجہ سے سانس کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں۔ طبی ماہرین کہتے ہین کہ دمے کے مریض سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں ، دھوئیں اور دھول مٹی میں جانے سے گریز کریں۔ دمہ کا کوئی خصوصی علاج تو نہیں ہے، تاہم احتیاطی تدابیر اور دوائیوں کے ذریعے دمے کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے۔