Thursday, April 25, 2024

دمشق میں عرب گیس پائپ لائن میں زور دھار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی

دمشق میں عرب گیس پائپ لائن میں زور دھار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
August 24, 2020

دمشق ( 92 نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں عرب گیس پائپ لائن میں زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے بعد شام کے بیشتر حصوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گیس پائپ لائن ڈومیر اور آڈرا گورنریٹ کے درمیان بچھی ہے۔ وزیر پٹرولیم و معدنی وسائل علی غنیم کا کہنا ہے کہ یہ پائپ لائن جنوب کے تمام بجلی گھروں کو گیس فراہم کرتی تھی۔

 انہوں نے واقعے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے اس حوالے سے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھروں کو گیس سپلائی بند ہونے سے ملک کے بیشتر حصوں میں بلیک آؤٹ ہوا تاہم اب مرحلہ وار بجلی بحال کی جارہی ہے۔