Sunday, September 8, 2024

دمشق: شامی دارالحکومت کے قریب میزائل حملہ، باون افراد ہلاک، درجنوں افراد زخمی، بیشتر کی حالت تشویشناک

دمشق: شامی دارالحکومت کے قریب میزائل حملہ، باون افراد ہلاک، درجنوں افراد زخمی، بیشتر کی حالت تشویشناک
August 23, 2015
دمشق (ویب ڈیسک) شامی فوج نے دمشق کے قریب باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں پر میزائل حملے کئے جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شامی فوج نے گزشتہ روز دارالحکومت دمشق کے قریب باغیوں کے زیرکنٹرول شہری علاقے میں میزائلوں سے حملہ کیا جس سے متعدد مکان تباہ ہو گئے۔ مکانوں کے ملبے سے پچاس نعشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حملے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق بیس لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ بتیس لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ملبے سے لاشوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔