Friday, April 19, 2024

دمشق: باغیوں کے زیرکنٹرول شہروں میں شامی فضائیہ کے حملے، سات بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق

دمشق: باغیوں کے زیرکنٹرول شہروں میں شامی فضائیہ کے حملے، سات بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق
May 20, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیرکنٹرول شہروں میں حملے کئے ہیں جن میں سات بچوں سمیت اکیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں کو نشانہ بنایا۔ گروپ کے مطابق الحولہ شہر اور گردونواح کے دیہات پر ہیلی کاپٹروں سے بیرل بم پھینکے گئے۔ حملوں میں چار بچے اور چودہ شہری مارے گئے جبکہ راستان میں تین بچوں سمیت سات شہری مارے گئے۔ راستان دو ہزار بارہ سے محاصرے میں ہے جہاں لوگ بھوک وافلاس کا شکار ہیں۔ بدھ کے دن بھی ایک حملے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔