Saturday, May 18, 2024

دمدار ستارے پر اترنے والا خلائی روبوٹ سات ماہ بعد پھر جاگ اٹھا، فیلے نامی روبوٹ نومبر دو ہزار چودہ میں ستارے کی سطح پر اترا

دمدار ستارے پر اترنے والا خلائی روبوٹ سات ماہ بعد پھر جاگ اٹھا، فیلے نامی روبوٹ نومبر دو ہزار چودہ میں ستارے کی سطح پر اترا
June 15, 2015
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) پی سرسٹھ نامی دمدار ستارے پر اترنے والا خلائی روبوٹ سات ماہ کی خاموشی کے بعد پھر جاگ اٹھا۔ فیلے نامی روبوٹ نے زمین پر ‘‘ہیلو’’ کا پیغام بھیج دیا ہے۔ یورپی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ دمدار ستارے پر اترنے والے خلائی روبوٹ فیلے میں پھر حرکت پیدا ہوئی ہے اور اس نے زمین سے رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ برس نومبر میں خلائی روبوٹ فیلے اس نے ستارے کی سطح پر اترنے کے بعد ساٹھ گھنٹے کام کیا۔ اب دمدار ستارے کے سورج کے قریب جانے کی وجہ سے فیلے میں ایک مرتبہ پھر اتنی توانائی پیدا ہو گئی ہے کہ وہ دوبارہ کام کر سکے۔ فیلے خلائی روبوٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘ہیلو زمین’’ کیا تم مجھے سن سکتی ہو۔ یورپی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ نومبر سے بے حس وحرکت رہنے کے بعد یہ فیلے کا زمین سے پہلا رابطہ ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ دوسرے رابطے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیلے کو ستارے پر برف اور پتھر کے تجزیے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ روزیٹا خلائی راکٹ کو ستارے پر پہنچنے میں دس سال لگے تھے۔ یہ انسانی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب کسی خلائی جہاز نے کسی ستارے کی سطح پر قدم رکھا ہو۔