Sunday, September 8, 2024

دمام میں پھنسے 500پاکستانیوں کا کوئی پرسان حال نہیں

دمام میں پھنسے 500پاکستانیوں کا کوئی پرسان حال نہیں
July 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کہتے ہیں پردیس میں مشکل آن پڑےتواپنے بھی پرائے ہوجاتے ہیں۔ دمام میں پھنسے  پانچ سو پاکستانیوں کا حال کچھ ایسا ہی ہے کھانے کا انتظام ہے نہ رہائش کا بندوبست کا کیمپوں میں پڑے پڑے حالت غیر ہوگئی دفتر خارجہ ساتھ دے رہا ہے نہ کوئی اور۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے شہر دمام میں پھنسے 500پاکستانیوں کی حالت انتہائی ابتر ہوگئی۔ خوراک ہے نہ رہنے کی کوئی جگہ کیمپوں میں رہتے رہتے قیدی بن گئے علاج معالجہ کی سہولتیں نہ ملنے پر کئی افراد زندگی کی بازی ہار چکے۔  دفترخارجہ صرف تسلیوں پر ٹرخانے میں لگا ہےکیمپ میں پھنسے ایک پاکستانی افتخار نے 92نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے اقامے کی مدت ختم ہوچکی 8ماہ سے تنخواہ نہیں ملی حالات بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیں مگرکوئی داد رسی کو نہیں آرہا پاکستانی سفارت خانے والے عید کی چھٹیوں پر ہیں  لیبر کورٹ سے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ متاثرہ پاکستانیوں نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وطن واپسی کےلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔