Friday, May 10, 2024

دماغی صحت کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

دماغی صحت کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے
October 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کی طرح دنیا بھر میں آج دماغی صحت کا دن منایا جا رہا ہے ، امسال اس دِن کا تھیم ‘ خود کشی کی روک تھام پر توجہ’ ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 10 اکتوبر کو دماغی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے  ، 1992 سے منائے جانے والے دن کا مقصد ذہنی امراض اور دماغی صحت کے حوالے سے آگہی دینا ہے ۔ امسال اس دِن کا تھیم ‘خودکشی کی روک تھام پر توجہ’ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق ہر سال لگ بھگ آٹھ لاکھ افراد خود کُشی کرتے ہیں۔ نوجوانوں میں موت کی دوسری بڑی وجہ خود کُشی ہے ۔ ذہنی دباؤ اور تناؤ عام مرض ہیں  ، عالمی ادارۂ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے 2020ء تک ڈپریشن موت کی بڑی وجہ بن سکتا ہے ۔ ذہنی صحت کی بد ترین کیفیت کا نام خود کُشی ہے جس کی روک تھام ناگزیر ہے ۔ طبی ماہرین کہتے ہیں زندگی میں ترتیب ضروری ہے  ،  چہل قدمی اور ورزش سے پیدا ہونے والے ہارمونز تناؤ کم کرتے ہیں  ، مذہب سے رغبت بھی ضروری ہے۔ مثبت مشاغل، وقت پر سونے، جاگنے اور کھانے کی عادت ۔ گھریلو خواتین غیر ضروری دباؤ اور خواہشات کا شکار رہتی ہیں ۔ فرصت کے اوقات میں اچھا معیاری لٹریچر پڑھیں ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے سوشل میڈیا سے ہٹ کر سوشل لائف پر بھی توجّہ دیں ،  ترتیب کے ساتھ متوازن زندگی گزاریں  ،  اپنے مسائل پر بات کریں ۔ انہیں چُھپائیں نہیں ۔  ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ کیونکہ گھروں کا پُرسکون ماحول ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتا ہے ۔