Sunday, May 12, 2024

دماغ کے خطرناک مرض میں مبتلا 6 ماہ کی بچی مسیحا کی منتظر

دماغ کے خطرناک مرض میں مبتلا 6 ماہ کی بچی مسیحا کی منتظر
August 24, 2020

نوشہرہ ( 92 نیوز)نوشہرہ کے علاقے جلوزئی سےتعلق رکھنے والی چھ ماہ کی بچی  ایشمل دماغ کے خطرناک اور تکلیف دہ مرض میں مبتلا ہے۔ پیدائشی طور پر دماغ سرسے باہر ہونے کی وجہ سے نہ صرف ننھی ایشمل بلکہ اس کے بے بس والدین بھی کرب سے گزر رہے ہیں۔

ننھی ایشمل کا تعلق ضلع نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی سے ہے، چھ ماہ کی ایشمل ،، پیدا ہوئی تو اس کا دماغ سر سے باہر تھا، دماغ سر کے اندر نہ ہونے کے باعث نہ صرف ایشمل تکلیف میں ہے بلکہ اس کے والدین بھی شدید کرب میں مبتلا ہیں۔

ایشمل کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے ایشمل کو قابل علاج قرار دیا ہے لیکن اس کے علاج پرخرچ اڑھائی لاکھ روپے تک بتایا۔ ایک دیہاڑی دار مزدور باپ اتنی رقم کہاں سے لائے۔

بے بس والدین کہتے ہیں وہ بچی کی تکلیف دیکھ کران کا دل ڈوب جاتا ہے لیکن غربت کے باعث وہ بے بس ہیں۔ ایشمل کے والدین کی نظریں کسی درد دل رکھنے والے کی منتظرہیں جو ان کی مدد کرے۔