Saturday, April 20, 2024

دلیپ کمار عمدہ شخصیت اور بہترین انسان تھے ، وزیراعظم

دلیپ کمار عمدہ شخصیت اور بہترین انسان تھے ، وزیراعظم
July 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے دلیپ کمار عمدہ شخصیت اور بہترین انسان تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار میرے دور کے بہترین اور ورسٹائل اداکار تھے۔ انہوں نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا۔

شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ پر دلیپ کمار کی مدد کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار نے مشکل وقت میں فنڈریزنگ مہم میں اپنا حصہ ڈالا اور شوکت خانم اسپتال کے لیے بھاری رقم اکٹھی ہوئی۔

ادھر محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار کی وفات پر صدرمملکت عارف علوی ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، سینیٹر فیصل جاوید اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھی اظہار افسوس کیا۔

صدر نے ٹویٹ میں لکھا مرحوم بہترین اداکار، ایک عاجز انسان اور عظیم شخصیت تھے۔ دلیپ کمار پشاور میں پیدا ہوئے۔ آبائی گھر کو قومی ورثہ قرار دیا جا چکا۔ لیجنڈری اداکار دو بار پاکستان بھی آچکے۔ 98ء میں اعلی ترین سول اعزاز نشانِ پاکستان سے بھی نوازا گیا۔