Friday, May 3, 2024

دلہن میگھن مرکل کا عروسی لباس ملکہ الزبتھ کی منظوری کا منتظر

دلہن میگھن مرکل کا عروسی لباس ملکہ الزبتھ کی منظوری کا منتظر
May 11, 2018
لندن (92 نیوز) برطانوی شہزادے ہیری اورمیگھن مرکل کی شادی میں چند روز باقی رہ گئے۔ دلہن میگھن مرکل کا عروسی لباس بھی ملکہ الزبتھ کی منظوری کا منتظر ہے۔ کچھ منچلوں نے شادی کے خیالی مناظر بھی پیش کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔  ایسا ہی کچھ گیارہ آرٹسٹوں نے شادی کا منظر نامہ پیش کیا ۔ لیگو بلاکس  کی مدد سے،کم و بیش ایک ماہ  کی محنت اور ساٹھ ہزار چھوٹے بلاکس کی مدد سے شادی کے مناظر کو پیش کیا گیا ہے جن میں ونڈسر محل، دولہا، دلہن اور مہمان بھی شامل ہیں۔ شاہی شادی میں ملکہ برطانیہ کے علیل شوہر شہزادہ فلپ کی شرکت بھی متوقع ہے جبکہ نومولود شہزادہ لوئیس اپنے چچا کو دلہا بنے نہیں دیکھ سکیں گے۔ دوسری طرف دلہن کا لباس تو تیار ہو چکا ہے مگر اسکی ابھی ملکہ الزبتھ دوئم کی جانب  سے حتمی منظوری باقی ہے ۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کی شادی کی مذہبی رسومات  انیس مئی کو سینٹ جارج چیپل میں منعقد کی جائیں گی ۔