Friday, March 29, 2024

دلما روسیف برطرف‘ وینزویلا کا برازیل کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

دلما روسیف برطرف‘ وینزویلا کا برازیل کیساتھ تعلقات منقطع کرنے کا اعلان
September 1, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیلی صدر دلما روسیف کے خلاف مواخذے کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مائیکل تیمیر نے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ وینزویلا نے دلما روسیف کو عہدے سے معزول کیے جانے کے بعد برازیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے سابق نائب صدر مائیکل تیمر نے صدر دلما روسیف کے مواخذے اور عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اکیاسی ارکان کے ایوان میں اکسٹھ ارکان نے صدر دلما روسیف کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تھا جس کے بعد دلما روسیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پڑوسی ملک وینزویلا کی وزارت خارجہ نے دلما روسیف کی معزولی کی مذمت کی ہے اور برازیل سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل ایکواڈور نے بھی برازیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔