Friday, April 26, 2024

دلخراش تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل اور فیس بک ویب سائٹس کو 10ہزار پاﺅنڈ جرمانہ

دلخراش تصاویر نہ ہٹانے پر گوگل اور فیس بک ویب سائٹس کو 10ہزار پاﺅنڈ جرمانہ
July 12, 2015
ریوڈی جنیریو (ویب ڈیسک) برازیل کی ایک عدالت نے گوگل اور فیس بک پر نامناسب تصاویر کو اپنی ویب سائٹس سے نہ ہٹانے پر دس ہزار پاونڈ جرمانہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے عدالت نے کار حادثے میں ہلاک ہونےوالے برازیلی گلوکار کرسٹیانو آرایوجو کی انتہائی دلخراش تصاویر کو آن لائن جاری کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ ان کی کار کے حادثے کے مقام اور مردہ خانے میں ان کی لاش کی تصاویر ویب سائٹوں پر پوسٹ کی گئی تھیں۔ مقامی عدالت کے جج ڈینیزگونڈم ڈی میڈونکا نے اپنے فیصلہ کہا کہ فیس بک اور گوگل نے عدالت کی طرف سے عائد کردہ اس پابندی کو نظر انداز کیا۔ ایک دوسرے جج ولیم فیبیئن کا کہنا تھا کہ اس طرح کا مواد آن لائن دکھانا باعث تشویش اور غیرصحت مندانہ عمل ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں کمپیوٹر کے ذریعے اس طرح کے مواد کو پھیلانے سے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کمپنیاں اس پابندی کی تعمیل کرنے میں ناکام ہوں گی انہیں روزانہ کی بنیاد پر دو ہزار پاونڈ جرمانہ کیا جائے گا۔