Tuesday, April 23, 2024

دلتوں پر خوفناک مظالم‘ بھارت کا نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو چیخ اٹھا

دلتوں پر خوفناک مظالم‘ بھارت کا نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو چیخ اٹھا
October 22, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) نریندر مودی کی حکومت بننے کے بعد نچلی ذات کے ہندوﺅں کے خلاف جرائم میں انیس فیصد اضافہ ہو گیا۔ ایک سال میں سات سو چوہتر دلت قتل ہوئے جبکہ بائیس سو پچاس دلت خواتین کا ریپ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق انتہاپسندوں کے اشتراک سے مودی حکومت بننے کے بعد نچلی ذات کے ہندوﺅں کے ساتھ نفرت اور جرائم میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مودی حکومت کے دو سال کے دوران دلت یا شیڈول کاسٹ کے خلاف جرائم میں انیس فیصد سرکاری طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے جبکہ غیر سرکاری اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق نچلی ذات کے ہندوﺅں کے خلاف اونچی ذات کے ہندوﺅں کے جرائم خوفناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ گزشتہ سال آٹھ سو کے قریب دلت قتل کئے گئے جبکہ رواں سال اب تک اکیس دلت اونچی ذات کے ہندوﺅں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔ پچھلے سال دلتوں کے خلاف جرائم کی تعداد انتالیس ہزار چار سو آٹھ تھی جو اس سال سینتالیس ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ دو ہزار چودہ میں دو ہزار دو سو تئیس دلت خواتین کا ریپ ہوا۔ دو ہزار تیرہ میں دو ہزار تہتر دلت خواتین کی عزت لوٹی گئی۔